Ed. (Urdu) اداریہ
Abstract
قرآن و حدیث اسلامی تعلیما ت کےاساسی ترین منابع ہیں۔ اِن منابع سے احکامِ الہی کے اسنتباط کےلئے قرآن کریم کی تفسیر حدیث کی سند کا معتبر ہونا ضروری ہے۔ مجلہ نور معرفت کے پیش نظر شمارے کے ابتدائی دو مقالات میں قرآن کی تفسیر میں درکار علوم اور مفسِّر کی شرائط بیان کرنے کےساتھ ساتھ 150 ہجری سے 250ہجری کے درمیان اصحاب ائمہؑ اُس علمی کاوش کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ائمہؑ کی طرف منسوب احادیث کی سند کی تحقیق کے معیار قائم کیے۔ تیسرے مقالے میں اسلامی نظامِ حکمرانی کے ایک معاصر سیاسی نظام یعنی "ولایتِ فقیہ" کا "تھیو کریسی" کے ساتھ مقایسہ پیش کرتے ہوئے ان کے اساسی اختلاف کا اجاگر کیا گیا ہے۔چوتھے مقالے میں اسلام اور مروّجہ پاکستانی قوانین کے تناظر میں معاشرتی سزاوں کی قانونی حیثیت بیان ہوئی ہے۔ چھٹے اور ساتویں مقالات میں عشقِ خدا ورسولﷺ سے سرشار حافظ شیرازی، علامہ محمد اقبال اور سید وحید الحسن ہاشمی جیسے عظیم مسلمان شعراء کے شعر و فن کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ اور آخری دو مقالات میں حضرت علی علیہ السلام کے فرمودات اور تعلیمات پر مشتمل کتاب "نہج البلاغہ" کے اردو ترجمہ بقلم علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی خوبیوں، خامیوں کا تنقیدی جائزہ لینے کے علاوہ آپؑ کے کلام کی روشنی میں اقتصادیات کی ترقی میں تہذیبی اقدار اور عوامل کی تاثیر کا جائزہ لیا گیا ہے۔