اداریہ

  • مدیر

Abstract

سماجی علوم  میں سیاسی انتظامات یا Political arrangments کی اہمیت کا کوئی انکار نہیں۔ ایک مسلم سماج ہونے کے ناطے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سیاسی نظام ہماری زندگیوں پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ بیرونی دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت بھی ہماری تہذیبی روایات کی تقویت یا تخریب کا موجب بنتی ہے۔ جب تک مسلم ممالک، منجملہ مملکت خدادا پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی خدّوخال،دین اسلام کے دیےگئے قالب کے اندر وضع نہیں کیے جاتے، ہمیشہ عالمی روابط کے دروازے سے عالمِ اسلام پر تہذیبی یلغار ہوتی رہے گی۔ بنابریں، تحقیقی معیارات پر یہ طے کرنا بہت ضروری ہے کہ ایک اسلامی مملکت کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول کیا ہیں؟ اس حوالے سے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے وہ وثیقہ جات جو آپ نے دنیا کے مختلف حکمرانوں کو لکھوائے، ایک انتہائی اہم SOURCE ہیں۔ اسی طرح آپ کے بعد آپ کے خلفاء رضی اللہ عنہم نے بیرونی دنیا کے ساتھ اپنے تعاملات کی بنیاد جس منہج پر قائم کی اس کا مطالعہ اور اسے مسلمان ممالک کی خارجہ پالیسی کی تدوین کا منبع قرار دینا انتہائی ضروری ہے۔ اس حوالے سے مجلہ نور معرفت کے زیرنظر شمارے میں ایک تحقیقی مقالہ "نبی اکرمﷺ اور خلفائے راشدینؓ کےسیاسی وثیقہ جات پر کتب۔ایک تحقیقی جائزہ" کے عنوان سے شامل ہے۔ یقینا یہ مقالہ ریاست مدینہ کی خارجہ پالیسی کے استخراج میں بہترین معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Published
2020-10-17