Women محافظتِ دین میں خواتین کا کردار اور ذمہ داریاں

واقعہ کربلا کے تناظر میں

  • Shamila Rabab Shah Abdul Latif University, Sindh
Keywords: دین, محافظت, خواتین, عاشورا, کربلا, کردار, تحریک

Abstract

آج یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ خواتین  کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ درحقیقت،  اسلام کی آمد کے ساتھ عورت کو وہ حقوق مل گئے تھےجنہوں نے عورت کے اندر برابری اور فخر کے احساس کو پیدا کیا اور اسے ناقابلِ تسخیر بنا دیا ۔ خواتین کی گود سے انقلاب جنم لیتا ہے  ان ہی  کی تربیت سے معاشرہ خوشحال اور بےخطر ہوتا ہے۔ اگر خواتین کو ان  کی ذمہ داریوں کا ادراک  ہو تو وہ  اپنے  مثبت کردار سے معاشرے کو جنت بنا سکتی ہیں۔ خواتین انسان ساز ہیں اور ان کا اہم فریضہ انسان سازی، معاشرہ سازی ہی ہے۔ خواتین نے اس دنیا کی بہت سی تحریکوں میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ محافظتِ دین میں خواتین کے کردار اور ذمہ داریوں کا  بھرپور حصہ ہے زیر قلم مقالہ اسلام کے ایک لازوال   واقعہ یعنی واقعہ کربلا کے تناظر میں رقم کیا جارہا ہے جہاں محافظتِ دین میں خواتین کے کردار اور ذمہ داریوں  نے ایک ناقابل تقابل و تسخیر تاریخ محفوظ کی   جس کا  ایک مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔

References

Ayatollah Nasir Makaram, Shirazi, Tafsir-e-Namona, Mutrajam: Maulana Syed Safdar Hussain Najfi (Lahore, Misbah-ul-Qur'an Trust, 1417 AH), np.
آیت اللہ ناصر مکارم، شیرازی، تفسیرِ نمونہ، مترجم مولانا سید صفدر حسین نجفی (لاہور، مصباح القرآن ٹرسٹ، 1417ھ)،
. Syed Muhammad Jawad Zhni, Tehrani, Mutrajam: Nasir Mehdi Jara, Maktal al-Hussain (a.s.) Madinah say Madinah Tak (Lahore, Idarah Minhaj al-Saliheen, 2012), 369.
سید محمد جواد ذھنی، تہرانی، مترجم: ناصر مہدی جاڑا، مقتل الحسینؑ مدینہ سے مدینہ تک،(لاہور، ادارہ منہاج الصالحین، 2012ء) ،369۔
. Syed Ali Muhammad Mousvi Jazayari, Muqtal Abi Makhnaf, Nagarish (Qum, Antarhat bin Zahra, 1390 AD), 72.
سید علی محمد موسوی جزائری ،مقتل ابی مخنف ،نگارش (قم، انتشارات بن زہرا ، 1390 ق) ،72۔
. Tehrani, Maktal al-Hussain (a.s.) Madinah say Madinah Tak, 378.
تہرانی، مقتل الحسینؑ مدینہ سے مدینہ تک، 378۔
. Zahra Yazdan Panah, Zanaan Ashurai (Tehran, Mossah Antarhat wa Tablighat Hilal, 1382 AD), 18.
زہرہ یزدان پناہ ، زنان عاشورایی (تہران، موسسہ انتشارات و تبلیغات ہلال، 1382ش) ،18۔
. Abul Al-Wayd Al-Mufaq bin Ahmad, Khwarazmi, Muqtal al-Hussain (AS), (Najaf, Matboha Al-Zahra, 1367 AD), 32.
ابو الموید الموفق بن احمد خوارزمی ،مقتل الحسين(ع)، (نجف، مطبعہ الزہرا ء ، 1367ق)، 32۔
Published
2023-05-26