عقیقہ کا تربیتی پہلو- ایک تحقیقی جائزہ

  • muhammad latif Al-Mustafa International University
Keywords: عقیقہ ،شرعی حکم،مستحب موکد، تربیتی تجزیہ و تحلیل ، تربیت فرزند

Abstract

اسلام کے نقطہ نظر سے بچوں کو بچپن سے ہی ایک خاص مقام اور خصوصی حقوق حاصل ہیں اور والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس  کی رعایت کرتے ہوئے ان کی سعادت کا  راستہ ہموار کریں ۔ایک صالح بچے کی پرورش  ، اس کی صحیح تربیت اور اسے مطلوبہ سعادت اور کمال تک پہنچانا پیدائش کے لمحے سے ہی  شروع ہوجاتا ہے جیسا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے کان میں ا ذان اور اقامت پڑھنا، اس کا اچھا نام رکھنا اور بچے کی  اچھی تربیت کے لئے سعی و کوشش کرنا  وغیرہ  تا کہ  فرزند کی صحیح تربیت کر کے  اس  کے اندر خالص پاک  انسانی صفات  رشد اورشکوفا ہو سکے۔ دین اسلام نے  جن چیزوں کا حکم  زیادہ تاکید کے ساتھ بیان کیا ہے ان میں سے ایک   بچے کی ولادت کے بعد اس کے لئے عقیقہ کرنا ہے  ۔ مشہور شیعہ فقہاء کے نزدیک عقیقہ مستحب ہےلیکن بعض فقہاء بشمول سید مرتضیٰ اور ابن جنید اسکافی کے نزدیک عقیقہ واجب ہے۔ اہل سنت  کے ہاں جیسے شافعی اور مالکی کے مطابق  بھی  عقیقہ کرنا مستحب ہے۔فقہی احکام  کا تربیتی  تجزیہ و تحلیل  ایک عقلی کاوش ہے جو قرآن و سنت، استدلال اور تجربے سے حاصل کردہ حقائق پر مبنی ہے تاکہ احکام کے اسباب، اسرار اور حکمت کی بررسی   کے ساتھ ساتھ  تربیتی پہلو سے احکام فقہی پر عملی پابندی کے اثرات و نتائج کو پیش کر سکے۔ موجودہ  اورگذشتہ فقہاء نے   بھی بعض فقہی احکام کی تربیتی تحلیل و تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔فقہی احکام کے تربیتی تجزیے کے لیے آلات اور منابع کی ضرورت ہے، جن میں سب سے اہم آیات ،روایات ، عقل اور بعض  انسانی علوم  جیسے علم نفسیات اور علم تعلیم و تربیت ہے۔ فقہی احکام کے تربیتی تجزیے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے ایک  تربیتی موضوعات میں شرعی حکم اخذ کرنے میں مدد اور، تربیتی موضوعات میں ثانوی فقہی عنوانات کا تعین کرنا  شامل ہیں۔ اس مقالہ میں  فقہی حکم عقیقہ کا تربیتی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے ۔

References

قرآن کریم
1. ابن بابویه، محمد بن على، من لا یحضره الفقیه،‏ محقق، مصحح، غفارى، على اکبر، دفتر انتشارات اسلامى‏، قم، چاپ دوم، 1413 ق۔‏
2. اعرافی، علی رضا،فقہ تربیتی ،قم،موسسہ اشراق و عرفان،۱۳۹۱۔
3. بناری ،علی ہمت ،تحلیل تربیتی احکام فقهی عرصه ای ناکاویده در تعلیم و تربیت اسلامی،مطالعات فقہ تربیتی،ش۷، ۱۳۹۶۔
4. بہرامی، محمد،فلسفہ احکام در قرآن،مجلہ پژوہش ہای قرآنی،۱۳۷۴۔
5. بهاء الدین عاملی، محمد بن حسین، ساوجی، نظام بن حسین، جامع عباسی، و تکمیل آن،، دفتر انتشارات اسلامی، قم، چاپ اول، 1429۔
6. بهجت، محمد تقی، جامع المسائل، نشر دفتر معظم له، چاپ دوم، 1426ق۔
7. حر عاملى، محمد بن حسن، تفصیل وسائل الشیعة إلى تحصیل مسائل الشریعة، قم: مؤسسة آل البیت (ع) ، 1409ق۔
8. خمینی، روح الله، تحریر الوسیله، ج 4 و 2، قم، مؤسسه مطبوعاتی اسماعیلیان، بی تا۔
9. شریف مرتضى، على بن حسین موسوى‌، الانتصار فی انفرادات الإمامیة، دفتر انتشارات اسلامى،‌ قم، چاپ اول‌، 1415ق۔
10. صدوق، محمد بن على، عیون أخبار الرضا علیه السلام، تهران: نشر جهان، 1378ق ۔
11. صدوق، من لا یحضره الفقیه، محقق، مصحح، غفاری، علی اکبر، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ دوم، 1413ق۔
12. طریحى، فخر الدین، مجمع البحرین، کتابفروشى مرتضوى، تهران، 1375ش۔
13. طوسى، المبسوط فی فقه الإمامیة، مصحح، سید محمد تقى‌، ‌ المکتبة المرتضویة لإحیاء الآثار الجعفریة‌، تهران، چاپ سوم‌، 1387ق۔
14. طوسى، محمد بن على بن حمزه‌، الوسیلة إلى نیل الفضیلة،‌ مصحح، محمد حسون‌، انتشارات کتابخانه آیة الله مرعشى نجفى، قم،‌ چاپ اول‌، ‌1408‍ق۔
15. طوسی، تهذیب الأحکام، محقق، مصحح، موسوی خرسان، حسن، ، تهران، دارالکتب الإسلامیة، چاپ چهارم، 1407ق۔
16. عاملى، شهید ثانى، زین الدین بن على‌، الروضة البهیة فی شرح اللمعة الدمشقیة،کتابفروشى داورى، قم، چاپ اول‌، 1410ق۔
17. حلّى، حسن بن یوسف بن مطهر، مختلف الشیعة فی أحکام الشریعة‌، دفتر انتشارات اسلامى، قم، چاپ دوم، 1413 ق۔
18. حلّى، ابن ادریس، محمد بن منصور بن احمد‌، السرائر الحاوی لتحریر الفتاوى، دفتر انتشارات اسلامى، قم، چاپ دوم، 1410 ق۔
19. طوسى، الخلاف، مصحح، على خراسانى، سید جواد شهرستانى، مهدى طه نجف، مجتبى عراقى، دفتر انتشارات اسلامى، قم، چاپ اول‌، 1407‍ ق۔
20. حلّى، یحیى بن سعید‌، الجامع للشرائع، مؤسسة سید الشهداء العلمیة‌، قم، چاپ اول، 1405‍ ۔
21. حسینى روحانى‌ قمّى، سید صادق، فقه الصادق (ع)،‌ دار الکتاب، مدرسه امام صادق(ع)،‌ قم،‌ چاپ اول، ‌1412ق۔
22. فاضل لنکرانی، محمد، جامع المسائل،، انتشارات امیر قلم، قم، چاپ یازدهم۔
23. فخر رازی ، محمد بن عمر،المحصول، ،بیروت،۱۴۲۰۔
24. کلینى، الکافی، محقق، غفارى، على اکبر، آخوندى، محمد، دار الکتب الإسلامیة، تهران‏، چاپ چهارم، 1407ق۔
25. مجلسى، محمد باقر، مرآة العقول فی شرح أخبار آل الرسول، چاپ دوم، تهران: دار الکتب الإسلامیة، 1404ق۔
26. منسوب به امام رضا، فقه الرضا، مؤسسه آل البیت، مشهد، چاپ اول، ‌1406ق۔
Published
2023-10-06