اداریہ
Abstract
تعلیم و تربیت کا انسان سازی کے ساتھ رابطہ تسلیم شدہ ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے شعبۂ تعلیم کے ارباب بست و گشاد نے اس رابطے کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم نہیں کیا۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ہم آج تک ایک قوم نہیں بن سکے اور رنگ و نسل اور مذہب و مسلک کی تفریق کا شکار ہیں۔ ہمارے ایک قوم نہ بن سکنے کا سبب ہماری تعلیم و تربیت میں عدمِ یکسانیت ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں رائج غیرمتوازن تعلیمی نظاموں نے ہمیں ایک قوم بننے دیا، نہ کسی برتر تہذیب کی داغ بیل ڈالنے دی۔ تاہم "دیر آید، درست آید" کے مطابق، ہمارے ملک میں ایک قومی نصاب کی بات ہو رہی ہے اور شنید ہے کہ بہت جلد میٹرک کی سطح تک واحد تعلیمی نصاب رائج کر دیا جائے گا۔یہ ایک خوش آئند بات ہے
Published
2020-10-30
Section
Articles